Wednesday October 23, 2024

سہولت کار قرار دیا جانے والا کون نکلا؟

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سانحہ داتا دربار میں دہشت گرد کا مبینہ سہولت کار قرار دیا جانے والا شخص سادہ لوح شہری نکلا۔ مقامی ٹی وی چینلوں پر اس کی تصویر خبر کے ساتھ نشر ہوئی تو زندگی اجیرن ہوگئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق موڑ ایمن آباد کے رہائشی ذیشان کی تصویر ٹی وی چینلز پر سانحہ داتا دربار کے مبینہ سہولت کارکی حیثیت سے نشر کی جاتی رہی جب کہ اس کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک سادہ لوح شخص ہے

اور اس کا دہشت گرد یا ہونے والی دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔موڑ ایمن آباد کے رہائشی ذیشان نےنجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ سانحہ والے دن وہ رکشہ میں بیٹھ کرداتا دربار گیا تھا جہاں اس نے فاتحہ خوانی کی اور جب وہ باہر نکل رہا تھا تو اس وقت اچانک دھماکہ ہوگیا۔ذ یشان کے مطابق جب بم پھٹا تو ہر طرف بھگدڑ مچ گئی اور لوگ باہر کی طرف نکل کر بھاگے۔ اس نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ وہ بھی دیگر کی طرح گھبراہٹ میں دربار سے نکلا اور واپس بھاگ کر گھر آگیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذیشان نے سخت ناراضگی و برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر میری تصاویراور خبر نشر کر کے بہت زیادہ زیادتی کی گئی ہے کیونکہ میری زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے ایک سوال پر اس نے بتایا کہ وہ جدی پشتی موڑ ایمن آباد کا رہائشی ہے اور اس کا کسی بھی قسم کی منفی سرگرمی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

FOLLOW US