اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کل صوبائی دارالحکومت لاہور کا دورہ کریں گے، اس دوران وزیر اعظم گزشتہ اجلاسوں میں فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ بھی لیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل صوبائی دارالحکومت لاہور کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم پنجاب کابینہ کے متعدد وزرا سے ملاقات کریں گے جبکہ ان کے اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان بھی ملاقات ہوگی۔اپنے دورے کے
دوران وزیر اعظم گزشتہ اجلاسوں میں فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ بھی لیں گے۔اس سے قبل وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ لاہور کا دورہ کیا تھا۔ گزشتہ دورے میں وزیر اعظم نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔وزیر اعظم کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ میں ہونے والی پیشرفت، مزدوروں کے لیے لیبر کارڈ پالیسی اور پنجاب میں سیاحت کے حوالے سے نئے مقامات کی جائزہ رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی۔اس سے قبل 30 مارچ کو وزیر اعظم نے لاہور میں جناح ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا تھا، تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں چین کی مدد سے ٹرینوں کاجال بچھا دیں گے، پاکستان میں تمام کمزور طبقے کو ہیلتھ کارڈ ملنا چاہیئے۔انہوں نے کہا تھا کہ اصولی طور پر مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کے حق میں ہوں۔ جتنی مہنگائی ہے، مزدوروں کی تنخواہ بڑھنی چاہیئے، میں جھوٹے وعدے نہیں کروں گا۔