Wednesday November 27, 2024

کیا پاکستان مودی کو سپورٹ کر رہا ہے

نئی دہلی(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی انتخابات میں نریندر مودی کی قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی کامیابی کا خواہش کا اظہار بھارت میں انتخابی مہم کا حصہ بن چکا ہے۔نئی دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے انتخابی مہم کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی سے 3 سوالات کے جوابات طلب کر لیے،

پوچھے گئے سوالات میں سے ایک نریندر مودی کے لیے عمران خان کی حمایت سے متعلق ہے۔بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے دہلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ‘نریندر مودی، رام لیلا میدان میں ریلی سے خطاب میں میرے سوالات کے جواب دیں۔انہوں نے صحافیوں کے سامنے اپنے سوالات رکھے کہ نریندر مودی نے 2014 میں دہلی کو مکمل خودمختار ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا، بتایا جائے کہ دہلی کو خودمختار ریاست کا درجہ کیوں نہیں دیا گیا۔بتایا جائے کہ نریندر مودی کو عمران خان کی حمایت کیوں حاصل ہے۔خیال رہے کہ 9 اپریل کو غیر ملکی صحافیوں کے ایک گروپ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر عام انتخابات میں نریندر مودی کی بی جے پی کامیاب ہوتی ہے تو بھارت کے ساتھ امن مذاکرات کے زیادہ امکانات ہوسکتے ہیں۔

FOLLOW US