Wednesday November 27, 2024

ملک پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)نامی آسیب طاری رہا آج انھی کی وجہ سے ملک میں مشکلات ہیں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ملک پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نامی آسیب طاری رہا ان کی لوٹ مار کی وجہ سے آج عوام مشکلات کا شکار ہیں اور بھگت رہے ہیں ماضی حکومتوں نے اربوں روپے کا ملک کو مقروض کیا۔ حکومت کی طرف سے بنائی گئی پالیسیوں کے اثرات ایک دو سال میں ظاہر ہوں گے وہ جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ فیصل جاوید نے کہا کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومت کی جانب سے

لیا گیا قرضہ سود سمیت واپس کر رہے ہیں جس میں ایک دو سال لگ جائیں گے جس کے بعد کے اثرات عوام کو ملیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ اکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی بڑھی ہے لیکن یہ سابقہ حکومت کا بوجھ ہے جو موجودہ حکومت کو اتارنا پڑ رہاہے۔

FOLLOW US