Monday November 10, 2025

کیاشاہد آفریدی کی بیٹیاں بھی کرکٹ کھیلیں گی سابق کرکٹر نے دو ٹوک اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستانی سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی کتابگیم چینجر میں کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو کرکٹ اور آؤٹ ڈور سپورٹ کی اجازت نہیں دیں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد آفریدی کی زندگی پر لکھی گئی کتاب30 اپریل کو پاکستان میں پیش کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی بیٹیاں

کرکٹ یا کوئی بھی آؤٹ ڈور سپورٹ میں دکھائی دیں، انہوں نے کہا کہ میری بیٹوں کو ہر قسم کا کھیل گھر میں کھیلنے کی اجازت ہے لیکن باہر جا کر وہ ایسا کوئی کھیل نہیں کھیل سکتیں اور میرے اس فیصلے پر ان کی ماں بھی رضامند ہے۔