Monday January 20, 2025

مفتی پوپلزئی اور مفتی منیب میں سے کون ٹھیک اور کون غلط فواد چودھری نے فیصلہ کن بیان جاری کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے پندرویں روزے سے اگلے پانچ سال کا کیلنڈر جاری کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ملک بھی سائنس اور ٹیکنالوجی کے بغیر آگے نہیں جا سکتا، چائنہ کی مدد سے پچپن ارب روپے لگائیں گے،پاکستان ہلال اتھارٹی اب فنکشنل ہو جائے گی،مفتی پوپلزئی بھی شہادتیں لے کر

اپنی رائے دیتے ہیں مفتی منیب بھی اپنی رائے دیتے ہیں۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ پہلے وزیر اعظم نے مجھے وزارت اطلاعات کی ذمہ داری دی، اس وزارت میں بھی میں نے بہت سی اصلاحات کی کوشش کی۔فواد چوہدری نے کہاہ تیرہ ارب ٹی وی پر چھ ارب ریڈیو پر ضائع ہو رہے تھے، اپوزیشن کو بھی نیشنل ٹی وی پر مؤقف پیش کرنے کی اجازت دی گئی۔فواد چوہدری نے کہاکہ ستر فیصد حکومتی اشتہار کم کیے۔فواد چوہدری نے کہاکہ حکومتی اشتہار بجٹ میں ایک ارب روپے بچا کر حکومت کو واپس کیے۔فواد چوہدری نے کہاکہ وزارت سائنس میں آنے کے بعد میں نے مکمل بریفنگ لی۔فواد چوہدری نے کہاکہ کوئی ملک بھی سائنس اور ٹیکنالوجی کے بغیر آگے نہیں جا سکتا، میں نے ایک فریم ورک تیار کیا۔

FOLLOW US