Wednesday November 27, 2024

برما اور بھارت کے بعد سری لنکا سے بھی مسلمانوں کی بے دخلی شروع

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) ایسٹر کے موقع پر کئی دھماکوں میں سینکڑوں لوگوں کی ہلاکت کے واقعے کا نزلہ مسلمانوں پر گرنا شروع ہوگیا ہے اور سری لنکن حکومت نےمسلمانوں سمیت سینکڑوں اقلیتیوں کو ملک سے ملک بدر کرنا شروع کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے وزیر داخلہ وجیرہ ابے وردینا نے کہا کہ مذہبی رہنما قانونی طور پر آئے تھے لیکن حملوں کے بعد سیکیورٹی کریک ڈاؤن سے

قبل یہ تمام افراد ویزوں کی مدت سے زیادہ عرصے تک قیام کرتے ہوئے پائے گئے، جس کی وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا اور ملک بدر کردیا گیا۔ابے وردینا نے کہا کہ ملک کی موجوہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ویزا سسٹم میں نظرثانی کی ہے اور مذہبی رہنماؤ ں کے لیے ویزا کی پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن لوگوں کو ملک بدر کیا گیا ان میں 2سو اسلامی مبلغ شامل تھے۔

FOLLOW US