Monday November 10, 2025

قومی ویمن کرکٹرز نے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کی ’دھجیاں ‘ اڑا دیں، کتنے سکور پر پوری ٹیم آؤٹ کر دی؟ شاندار خبر آ گئی

کیپ ٹاؤن (ویب ڈیسک) قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے پوری ٹیم کو 63 رنز پویلین بھیج دیا ہے۔ ثناءمیر نے انتہائی شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے محض 11 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس

جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 22.5 اوورز میں محض 63 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئی۔ کلو ٹرائیون نے سب سے زیادہ 21 رنز بنائے اور میگنون دو پریز 18 رنز بنا سکیں جبکہ 9 بلے باز دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکیں۔پاکستان کی جانب سے ثناءمیر نے انتہائی عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 6 اوورز میں 11 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نشرہ سندھو اور ندا ڈار نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاطمہ ثناءایک شکار کرنے میں کامیاب ہوئیں۔