اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی کی تیز ترین سنچری کو کرکٹ کے مداح آج بھی یاد کرتے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ یہ سنچری شاہد آفریدی نے بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بہترین بیٹ کے ساتھ بنائی تھی۔یہ بیٹ ان تک کیسے پہنچا؟ اس کا جواب شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں دے دیا ہے۔ کتاب میں ایک جگہ وہ لکھتے ہیں کہ ”میری تیز ترین سنچری میں ایک انڈین ٹچ میں موجود تھا،نیروبی میں اس روز سعید انور اور سلیم الہٰی اوپننگ کرنے گئے اور 60کے سکور پر سلیم الہٰی آؤٹ ہو گئے،
ان کے بعد تیسرے نمبر پر میں بیٹنگ کے لیے گیا اور میرے ہاتھ میں جو بیٹ تھا وہ کسی اور کا نہیں بلکہ سچن ٹنڈولکر کا بیٹ تھا۔شاہد آفریدی لکھتے ہیں کہ سچن ٹنڈولکر نے یہ بیٹ وقار یونس کو دیا تھا اور ان سے درخواست کی تھی کہ وہ اس بیٹ کو سیالکوٹ لے جائیں اور وہاں سے اس جیسا ایک بیٹ بنوا کران کے لیے لائیں۔سیالکوٹ سپورٹس کی مصنوعات کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے، چنانچہ سچن ٹنڈولکر بھی وہاں سے بیٹ بنوانا چاہتے تھے۔ وقار یونس نے ان سے بیٹ لے لیا اور جب میں سلیم الہٰی کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کے لیے جانے لگا تو انہوں نے ٹنڈولکر کا وہ بیٹ مجھے دے دیا۔ میں نے جا کر پہلی بال روکی اوردوسری پر چھکا دے مارا۔ اس کے بعد مجھے نہیں یاد کہ کیا ہوتا رہا۔ میرے سامنے جو بال جس طرح آتی میں اسے میرٹ پر کھیل رہا تھا۔ جو بال ہٹ کے قابل ہوتی، میں اس کے ساتھ وہی سلوک کرتا جا رہا تھا۔ شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نائٹ کلب گیا اوروہاں ایک لڑکی سے ملاقات ہوئی، کئی گھنٹوں تک بات چیت کرتے رہے، بعدازاں وہ لڑکی دلہن بن کر میرے گھر پہنچ گئی اور ہاتھ پکڑ کر کہا کہ مسجد چلو اور نکاح کرو، بڑی مشکل سے اس لڑکی سے جان چھڑوائی۔ تفصیلات کے مطابق
پاکستان کے مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی نے اپنی ذاتیزندگی سے متعلق ایک انکشاف کیا ہے۔اپنی کتاب میں شاہد آفریدی بتاتے ہیں کہ ایک مرتبہ دورہ آسٹریلیا کے دوران انہوں نے ایک نائٹ کلب کا دورہ کیا تھا۔ نائٹ کلب کے دورے کے دوران ان کی ایک لڑکی سے ملاقات ہوئی تھی۔ بعد ازاں اس لڑکی سے ان کی کئی گھنٹوں تک بات چیت ہوتی رہی۔ پھر ایک دن وہ لڑکی اچانک میرے گھر پہنچ گئی۔ لڑکی دلہن بن کر میرے گھر پہنچی اور میرا ہاتھ پکڑ کر بولی کے چلے مسجد اور مجھ سے نکاح کر لو۔شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ انہوں نے اس لڑکی سے بہت مشکل سے جان چھڑوائی تھی۔ دوسری جانب شاہد خان آفریدی سوانح حیات شائع ہونے پر میڈیا پر چلنے والی خبروں کے بعد خود بھی میدان میں آ گئے ہیں۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”الحمد اللہ! گیم چینجر پہلے سے ہی مقبول ہو رہی ہے۔ لیکن میڈیا پر چلنے والی خبروں پر مل جائیں! اور میں نے وجاہت سعید خان کیساتھ مل کر جو لکھا ہے، اس کی حوصلہ افزائی کیلئے میری کتاب پڑھیں ( میں بھی اپنی پہلی کتاب کی پہلی کاپی کے انتظار میں ہوں)۔ کتاب میں اگر میں نے کسی کے بارے میں سخت موقف اختیار کیا ہے تو جہاں ضروری تھا، وہاں انہیں کریڈٹ بھی دیا ہے“اپنی کتاب میں شاہد آفریدی بتاتے ہیں کہ ایک مرتبہ دورہ آسٹریلیا کے دوران انہوں نے ایک نائٹ کلب کا دورہ کیا تھا۔