Tuesday February 25, 2025

محمد حفیظ کے چاہنے والوں کےلئے بری خبر آگئی

لندن(آئی این پی)پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ایک ٹی ٹوئنٹی اورپانچ ون ڈے میچزکی سیریز اتوارسے شروع ہورہی ہے لیکن ٹیم اب تک مسائل سے دوچارہے، تجربہ کار آل را۳نڈر محمدحفیظ اب تک فٹ نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کانٹیزکےخلاف تینوں میچز میں شرکت نہیں کی۔انگلینڈ سے واحدٹی ٹوئنٹی اورآٹھ اورگیارہ مئی کوابتدائی دوون ڈے میچز میں بھی ان کی

شرکت کاامکان نہیں ہے۔ حفیظ کابدستورآوٹ آف ایکشن ہونے سے ٹیم کی پلاننگ متاثرہورہی ہے۔دوسرے سینئرکرکٹر شعیب ملک ذاتی وجوہ کی بناپر10 دن کی چھٹی لیکروطن واپس چلے گئے ہیں ۔ان کی واپسی بھی دوسرے ون ڈے سے قبل ممکن نہیں ہے۔لیگ اسپنریاسرشاہ نے کینٹ کے خلاف ون ڈے میچ میں تین وکٹوں کےلئے نوے رنز دیے۔ وہ سفید گیند سے غیرموثرثابت ہوئے۔ اس لیے کپتان سرفراز احمدکوپارٹ ٹائم بولرز حارث سہیل اورفخرزمان کواستعمال کرنا پڑرہاہے۔فاسٹ بولرجنیدخان نے بھی نارتھمپٹن سے میچ میں اناسی رنزدیکرایک وکٹ لی جس کے بعدمحمدعامرکی شمولیت کاامکان بڑھ گیاہے۔واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی جبکہ قومی ٹیم ولرڈ کپ میں اہنے سفر کا آغاز اکتیس منئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔