اسلام آباد(این این آئی) وزارت خارجہ نے مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی طرف دہشتگرد قرار دینے پر ایس آر او جاری کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق ایس آر او کے تحت کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں بینک اکاؤنٹس اور اثاثہ جات منجمد کرنے کی ہدایت کی گئی ،اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو مسعود اظہر اور انکے منسلک نیٹ ورک کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دینے کی ہدایت کر دی ۔ذرائع کے مطابق سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی تمام غیر بینک کمپنیوں کو مسعود اظہر کی اثاثہ جات منجمد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ،ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں کیخلاف حالیہ اقدامات پر فیٹف کو بھی آگاہ کیا جائیگا۔