اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر فیصل واڈا کہتے ہیں کہ حکومت دسویں روز تک ہزاروں نوجوانوں کو نوکریاں دے دے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا کاکہناتھا کہ مہمند اور دیا میر بھاشا ڈیم کو شامل کرکے مجموعی طور پر ملازمتوں کے 28ہزار مواقع دستیاب ہوں گے جنھیں میرٹ پر دسویں روزے تک نوجوانوں کو دے دیا جائے گا۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اس بڑے دن پر میں ایک اور بڑا اعلان کرنا
چاہتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کے شاگرد اور ایم این اے نے اپنی جیب اور اپنے دوستوں کی جیب سے اور پاکستانیوں کی مدد سے دسویں روزے سے نوکریاں دینے کا آغاز کر رہے ہیں۔جمعرات کو دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر واقع مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہمند ڈیم 54 سال پہلے بننا چاہیے تھا جو بدقسمتی سے نہیں ہوا، داسو اور بھاشا ڈیم کا بھی جلد افتتاح کریں گے۔