Monday November 10, 2025

شاہد آفریدی سپاٹ فکسنگ کی ایک ایسی کہانی سامنے لے آئے جو کسی نے دیکھی اور نہ سنی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کرکٹر شاہد آفریدی اپنی کتاب ” گیم چینجر ـــ” منظر عام پرلانے والے ہیں جن میں انھوں نے اپنی سوانح حیات کے حوالے سے کچھ آنکھیں کھول دینے والے انکشافات کیے ہیں ۔ شاہد آفریدی نے جہاں کئی سابق کھلاڑیوں کو اپنے نشانے پر لیا ہے وہیں پر انھوںنے سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے بھی چونکا دینے والے انکشافات کیے

ہیں ۔انھوںنے بھارتی نژادبرطانوی جواری مظہر مجید کے حوالے سے انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنا فون مرمت کےلئے ایک دوکان پر دیا تھا اور دوکاندار اتفاق سے میرے دوست کا دوست نکلا۔ مظہر مجید کے فون سے اس کے پاکستانی کھلاڑیوںکو بھجوائے گئے پیغامات ملے۔ جنھیں میں نے ٹیم منیجمنٹ کو دکھایالیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔میں نے یہ پیغامات وقار یونس سے بھی شئیر کیے۔میجنمنٹ یا تو خوفزدہ تھی یا پھر اسے ملک کے وقار کا خیال تھا۔یاور سعید نے پیغامات دیکھ کر بے بسی کا اظہار کیا۔یاور سعید نے مجھ سے پیغامات کی کاپی مانگنے کی بھی زحمت نہ کی۔عبدالرزاق نے بھی سلمان بٹ، محمد عامر اور آصف پر شک کا اظہار کیا تھا.واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی آپ بیتی’ ’گیم چینجر“ جلد ہی منظر عام پر آ جائے گی۔آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کتاب میں اپنے بارے میں سچ بیان کرنے کی حتی الامکان کوشش کی ہے۔ شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی کتاب کا سرورق سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ گیم چینجر نامی شاہد آفریدی کی آپ بیتی معروف اینکر پرسن وجاہت سعید خان نے لکھی ہے۔ شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کی آپ بیتی پر گزشتہ 2 برس سے کام جاری تھا اور اب یہ کتابی صورت میں پہلے انڈیا اور پھر پاکستان میں شائع کی جائے گی۔