لاہور(نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول واحد ٹی ٹونٹی مقابلے کے لیے آرام دینے پر غور شروع کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے حال ہی میں انگوٹھے کی انجری سے چھٹکارہ پانے کے بعد ایک بار پھر باﺅلنگ کرنا شروع کی ہے تاہم ٹیم مینجمنٹ ان کی ورلڈ کپ کے لیے اہمیت کو دیکھتے ہوئے 38سالہ آل
راﺅنڈر کو انگلینڈ کے خلاف اتوار کو شیڈول واحد ٹی ٹونٹی میچ کے لیے آرام دینے پر غور شروع کردیا ہے جب کہ میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بھی انہیں بہت دھیان سے استعمال کیا جائےگا ۔ یاد رہے کہ انگلینڈ میں 30مئی سے شروع ہونےوالے ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے قبل قومی ٹیم انگلینڈ کےخلاف سیریز کھیلے گی ،ٹیم دورے کے دوران 5ون ڈے اور1 ٹی ٹونٹی کھیلے گی، انگلینڈ کےخلاف دورے کا واحد ٹی ٹونٹی 5مئی کو کارڈف میں ہوگا ،5ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 8مئی کو اوول ،دوسرا میچ 11مئی کو ہمپشائر گراﺅنڈ ، تیسرا ون ڈے 14مئی کو برسٹل میں، چوتھا ون ڈے 17مئی کو ٹرینٹ برج اور 5واں ون ڈے 19مئی کو لیڈز میں ہوگا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا ،ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل قومی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کےخلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی ،افغانستان کےخلاف وارم اپ میچ 24مئی کو برسٹل میں منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کےخلاف 26مئی کو کارڈف میں وارم اپ میچ ہوگا ،31مئی کو قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی ،دوسرا میچ 3جون
کو انگلینڈ کےخلاف ٹرینٹ برج میں ہوگا ،تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کےخلاف برسٹل میں ہوگا ،چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کےخلاف ٹانٹن میں ہوگا ،5واں میچ 16جون کو بھارت کےخلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائےگا ،چھٹا میچ 23جون کو ساﺅتھ افریقہ کےخلاف لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں ہوگا، 7واں میچ نیوزی لینڈ کےخلاف 26جون کو ایجبیسٹن میں منعقد ہوگا ،8واں میچ 29جو ن کو افغانستا ن کےخلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کےخلاف لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں5 جولائی کو ہوگا۔