اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) کستان تحریکِ انصاف کے 23ویں یومِ تاسیس کے موقعہ پر کئی اہم رہنما مرکزی تقریب سے غائب۔ وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، سابق وزیر خزانہ اسد عمر، سابق مشیر داخلہ شہریار آفریدی اور سابق وزیرصحت عامر کیانی یومِ تاسیس کی تقریب میں شریک نہ ہوئے۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز یکم مئی کو پاکستان تحریکِ انصاف کے
23ویں یومِ تاسیس کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان سمیت کئی اہم رہنماؤں نے خطاب کیا اور پی ٹی آئی کی تمام کی قیادت کے موجود ہونے کے باوجود فواد چوہدری، اسد عمر، عامر کیانی اور شہریار آفریدی نے تقریب میں شرکت نہ کی۔تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دو ہفتوں میں معلوم ہو جائے گا کہ پاکستانی سمندری حدود سے گیس و تیل نکلے گا یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر گیس نکل آئے تو اگلے 90سال تک ملک سے گیس ختم نہیں ہو گی۔وزیراعظم نے کہا کہ سب لوگ واپس جاکر2 نفل پڑھ کردعاکریں کہ سمندر سے گیس نکل آئے ،انہوں نے بتایا کہ 2ہفتے بعدپتہ چلے گاکہ سمندرسے کتنی گیس نکلے گی ۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان مشکل وقت سے نکلے گا۔ وزیراعظم عمران خاننے خطاب کے دوران گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ پاکستان میں ایک اسپتال نہیں بناسکے جہاں ان کاعلاج ہوسکے ، ان کی کرپشن سامنے آرہی ہے اس لیے ان کو حکومت گرانے کی جلدی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے چئیرمینپاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ’صاحبہ‘
کہنے پر ذومعنی انداز میں غلطی کا اعتراف بھی کیا۔ اس موقعہ پر تمام قیادت موجود تھی تاہم وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، سابق وزیر خزانہ اسد عمر، سابق مشیر داخلہ شہریار آفریدی اور سابق وزیرصحت عامر کیانی یومِ تاسیس کی تقریب میں شریک نہ ہوئے۔