Monday November 10, 2025

آخر اس سبز رنگ سے مخالفت کی وجہ کیا ہے بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ نے اپنی ٹیم کی ورلڈ کپ کی جرسی کومسترد کر دیا

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ 2019كکی آمد آمد ہے۔ایونٹ میں شرکت کرنے والی دنیائے کرکٹ کی تمام ٹیموں نے اپنے اپنے سکواڈ کا اعلان کردیاہے اور اب ہر ٹیم کی جرسیاں بھی متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کےلئے جو جرسی متعارف کروائی گئی شائقین کرکٹ نے اس پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ یہ ایک ہرے اور گہرے سرمئی رنگ کی جرسی تھی جسے بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ نے مستر د کردیا اور مطالبہ کیا کہ جرسی میں لال رنگ کو بھی شامل کیا جائے ۔ جسے

کہ بعد جرسی تبدیل کی گئی اور اس میں بنگلہ دیش کا لال رنگ سے لکھا نام تحریر کرکے دوبارہ جرسی کو منظر عام پر لایا گیا۔