نیوزڈیسک) : شمالی وزیرستان میں سرحد پر باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر سرحد پر سے حملہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے الوارہ میں سیکورٹی فورسز پر افغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 60 سے 70 دہشت گردوں سرحد پر باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر حملہ کیا ہے۔ دہشت
گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے ہیں جب کہ 7 جوان زخمی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان فینسنگ میں مصروف تھے جب ان پر سرحد پار سے حملہ کیا گیا۔حملہ افغانستان میں بیسز میں چھپے دہشت گردوں نے کیا۔ پاک فوج کی بھرپور کاروائی کر کے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج تمام تر کاروائی کے باوجود باڑ لگانے کا عمل جاری رکھے گا۔