Wednesday January 22, 2025

سرمیں شدیددردہے توگولی کھانے کی بجائے یہ کام کریں ،دردمکمل ختم ہوجائیگا

دنیا بھر میں لاکھوں بلکہ کروڑوں افراد کو سردرد کی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے جس سے نجات کے لیے ادویات کی لاگت کا حساب لگایا جائے تو وہ اربوں ڈالرز کے قریب ہوگی۔ بہت ساری چیزیں سردرد کا باعث بن سکتی ہیں جیسے دفتر میں کسی کام کی ڈیڈلائن، کسی سے بحث، ٹریفک جام یہاں تک کہ اچھی چیزیں بھی آپ کے سر کو درد میں مبتلا کرسکتی ہیں۔ مگر کیا

آپ کو معلوم ہے کہ اکثر سر میں ہونے والا درد عارضی ہوتا ہے اور چند عام چیزوں سے بھی آپ سر میں ہونے والے اس درد سے نجات پاسکتے ہیں یا اس کی شدت کم کرسکتے ہیں؟ تو یہاں ایسے ہی روایتی چیزوں کے بارے میں جانے جو اس کا موثر علاج ثابت ہوسکتی ہیں۔ غذا میں میگنیشم لیں آدھے سر کے درد کے اکثر شکار رہنے والے افراد کو میگنیشم نامی منرل کو اپنی غذا کا حصہ بنانا چاہیے کیونکہ اس کی کمی ہی اکثر مائیگرین کا باعث بنتی ہے۔ میگنیشم کی بڑی مقدار کیلوں، چاکلیٹ، مچھلی اور سبزیوں میں موجود ہوتی ہے۔

FOLLOW US