Monday November 10, 2025

دہشتگردی میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کا کیمپ بھی ختم ۔۔۔ سابق ورلڈ چیمپئن ورلڈ کپ 2019 میں شرکت کرے گی یا نہیں ؟ اعلان کر دیا گیا

کولمبو(ویب ڈیسک ) سری لنکا میں ہونے والی المناک دہشت گردی کے باعث آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے سری لنکا ٹیم کا کیمپ ختم کر دیا گیا ہے۔سری لنکن میڈیا کے مطابق ٹیم کا کیمپ رواں ہفتے شروع ہونا تھا لیکن ملک کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر اسے ختم کر دیا گیا ہے۔سری لنکاکے ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے

پہلے سپیشل فورس کیمپ میں شرکت کرنا تھی لیکن اب ایسا نہیں ہو سکے گا اور سری لنکن ٹیم کیمپ میں شرکت کئے بغیر ہی 7 مئی کو انگلینڈ روانہ ہو جائے گی۔