Wednesday January 22, 2025

حامد میر کے ٹاک شو میں ” پونڈی ” کی باتیں شرو ع ہو گئیں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے قہقہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرملکی صحافی اور اینکر حامد میرکے ٹاک شومیں ” پونڈی ــــ” كکی باتوں نے پروگرام کو طشت زعفران بنا کر رکھ دیا ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام کے دوران اینکر اور تجزیہ کار حامدمیر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہبازشریف پونڈی کرتے پھرتے ہیں ۔ یہ پونڈی کیا ہوتی ہے۔ اس پر پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی کا کہناتھا کہ

میرے پنجابی ذرا کمزور ہے ۔ اسی سوال پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہنواز رانجھا کا کہناتھا کہ یہ بھڑ یا ڈیموں کو کہتے ہیں۔علی زیدی امریکہ سے آئے ہیں۔ یہ اتنے بچے نہیں کہ روٹی کو چوچو کہیں۔ اس پر علی زیدی نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہاں پر اس کو انسیکٹ یا بگ کہتے ہیں۔ واضح رہے کہ آج شیخ رشید نے کہا تھا کہ شہباز شریف لندن میں پونڈی کرتے پھرتے ہیں لیکن پاکستان میں ان کی طبیعت خراب ہو جاتی ہے ۔

FOLLOW US