کراچی(آئی این پی ) سندھ میں گرمیوں کی چھٹیوں کاشیڈول تبدیل کردیا گیا، جس کے مطابق اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات یکم مئی سے30 جون تک ہوگی جبکہ اسکول اورکالجزکےاوقات صبح ساڑھے 8 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں سندھ میں گرمیوں کی چھٹیوں کاشیڈول تبدیل کردیا گیا۔اجلاس میں موسم گرماکی تعطیلات یکم مئی سے30 جون تک کرنےکافیصلہ کیا گیا اور تعلیمی اداروں
کےاوقات کاربھی تبدیل کردیئے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اسکول اورکالجزکےاوقات صبح ساڑھے8سےدوپہر2بجےتک ہوں گے اور اساتذہ 3 بجے تک رکنے کےپابند ہوں گے۔