لندن(آئی این پی )بابائے کرکٹ انگلینڈ کے دیس شاہینوں نے ڈیرے جما لیے، ورلڈ کپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پریکٹس کا آغاز کر دیا ، سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ مئی کو کھیلا جائے گا۔گوروں کی سرزمین پر شاہینوں کا بسیرا، انگلینڈ سیریز اور پھر ورلڈکپ کا بڑا معرکہ درپیش ہے جو پانچ مئی سے شروع ہو گا۔ قومی کھلاڑیوں نے
سخت ٹریننگ کا آغاز کر دیا ، فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔مکی آرتھر سمیت کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں پسینہ بہائیں گے اور انگلینڈ کی موسمی تبدیلیوں میں خود کو ایڈجسٹ کریں گے۔سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم پاکستان اور کینٹ کانٹی کا مقابلہ 27اپریل کو ہو گا۔ پاک انگلینڈ واحد ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز پانچ مئی سے شیڈول ہے۔ورلڈکپ کا میگا ایونٹ تیس مئی سے شروع ہو گا، قومی کھلاڑی فاتحانہ انٹری اکتیس مئی سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈالیں گے۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان زور کا جوڑ سولہ جون کو ہو گا جس کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔









