نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) آسٹریلوی بلے باز ایشٹن ٹرنر نے بدترین ٹونٹی ٹونٹی ریکارڈ بناڈالا،مڈل آرڈر بلے باز انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں مسلسل تیسرے مقابلے میں صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ہیں،وہ مسلسل پانچ میچز میں کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں ۔ایشٹن ٹرنر ورلڈ کپ 2019ءکے لیے آسٹریلیو ی سکواڈ کا حصہ
نہیں بن سکے تاہم پیر کے روز دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ میں ایشانت شرما کے ہاتھوں ایک بار پھر صفر کی خفت سے دوچار ہوئے،یہ26سالہ ایشٹن ٹرنر کا مسلسل تیسرا گولڈن ڈک ہے ،انہیں دسمبر میں راجستھان رائلز نے72000ڈالرز کے عوض خریدا تھا،ایشٹن ٹرنر ایشانت شر ما کی سلو بال پر ایکسٹر کور پر کیچ آؤٹ ہوئے ،راجستھان رائلز یہ میچ6وکٹوں سے ہاری تھی۔ اس سے قبل وہ اتوار کے روز ممبئی انڈینز کے جسپریت بمراہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تھے،اس سے قبل وہ آئی پی ایل ڈیبیو پر کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ میں لیگ سپنر موروگن ایشون کو بڑی ہٹ مارنے کی کوشش کرتے ہوئے لانگ آف پر کیچ آؤٹ ہوئے تھے،ایشٹن ٹرنر اس سے قبل فروری میں وشاکا پٹنم کے مقام پر بھارت کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے جب کہ 9فرور ی کو بگ بیش لیگ میں پرتھ سکارچرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے خلاف بھی بغیر کوئی رن بنائے بغیر پوویلین لوٹے تھے ۔