Wednesday November 27, 2024

وزیر اعلی پنجاب نے تو سب کے دل جیت لیے ، کسا نو ں کو بڑی خو شخبری سنا دی ، اہم اعلان کر دیا

کسووال (نیوز ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کاشتکاروں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدیں گے۔گندم خریداری کے لئے 130ارب سے زائد رقم مختص کی گئی ہے کسانوں کو ریلیف فراہم کی جائے گا کسانوں کے لئے ایگر ی کر یڈٹ کار ڈ کا اجراءکیا جا رہا ہے جس سے کا شتکار باآسانی فائدہ اٹھا سکیں گے اور جو تحریک انصاف

نے عوام سے وعدے کئے ہیں انہیں ہر صورت پورا کر یں گے پسماندہ علاقوں میں صحت، تعلیم اور دیگر سہو لیات فراہم کی جائیں گی۔ صرف نام رکھنے سے خادم اعلی نہیں بنتا۔بلکہ کام کرنے سے خادم بنتا ہے اور ہمارا مشن عوام کی خدمت کرنا ہے انہوں نے ان خیا لات کا اظہار کسووال کے نواحی علاقے موضع کماند میں ایک جلسے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال، صوبائی وزیر اطلات و ثقافت سید صمصمام بخاری، ایم این اے رائے مرتضی اقبال،سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال اور رائے حسن نواز، کمشنر سا ہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ، آر پی او شارق کمال صدیقی،ڈپٹی کمشنر محمد زمان ووٹواور دیگر معززین علاقہ بھی مو جود تھے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے مز ید کہا کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور کر نے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے عوام کو سہو لیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا جا رہے ہیں تاکہ عام لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ صحت کارڈ کا اجراءہو چکا ہے۔ تیسرے مرحلے میں ضلع ساہیوال میں صحت کارڈ کی

فراہمی کی جار ہی ہے انہوں نے مز ید کہاکہ محکمہ آبپاشی کے بجٹ میں 9فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے آبپاشی کا نظام بہتر ہو گا اور ٹیل کے کاشتکاروں کو بھی نہری پانی میسر آئے گا۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے مز ید کہاکہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے رمضا ن پیکج دیا جا رہا ہے تاکہ رمضان المبار ک مہینے میں لوگوں کو اعلی معیار کی اشیائے خوردونوش سستے نرخوں پر میسر آسکیں۔انہوں نے مز ید کہا کہ پرائس کنٹرول کا بھی ایک طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جس کے تحت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس با قا عد گی سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کریں گے۔وزیر اعلی نے مز ید کہا کہ صوبائی وزرائ، صوبائی سیکرٹری اور میں خو دبھی مختلف شہروں میں جا کر اشیائے خوردونوش اور رمضان بازاروں کا جائزہ لیں گے۔تاکہ کسی کو بھی گراں فروشی نہ کرنے دی جائے۔وزیر اعلی عثمان بزدارنے مز ید کہاکہ لو کل گورنمنٹ سسٹم میں ریفارمز لا رہے ہیں لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں 22ہزار پنچائیت کونسل بنیں گئیں اور اس سے لوگوں کے مسائل گراس روٹ لیو ل پر حل ہوں گے

وزیر اعلی پنجاب نے مز ید کہا کہ افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں جو آفیسر عوام کی خدمت کر ے گا اس کو شاباش ملے گی اور جس نے عوام کی خدمت نہ کی۔اسکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعلی پنجاب نے مز ید کہاکہ ضلع ساہیوال میں 13ارب کی 109تر قیاتی سیکمیں اس سال مکمل کر لی جائیں گی اور مز ید تر قیا تی فنڈز کا بھی اجراءکیا جائے گا۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال کی طر ف سے اپنے علاقے کے لئے کئے جانے والے تین مطالبات جن میں گورنمنٹ گرلز کالج کا قیام،ہسپتال اور سٹرکوں کی تعمیر کو منظور کر تے ہوئے ان کی تعمیر کا اعلان کیا۔قبل ازیں جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ ہم وزیر اعلی پنجاب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمارے علاقے میں آئے اور گندم کی کٹائی کاافتتاح کیا۔ اورا نہوں نے یہاں کی عوام کے دل جیت لئے ہیں صوبائی وزیر نے مزیدکہا کہ اس سال گندم کی فصل بمپر کراس ہے اور ہم کاشتکاروں سے گندم کی خریدار ی کے لئے بھر پور تعاون کر رہے ہیں۔ہمارا کاشتکار خوشحال ہو گا تو ہمارا ملک

خوشحال ہو گا ۔سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج کادن ہمارے لئے بہت خوشی کا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے گندم کی کٹائی کا افتتاح ہمارے علاقے سے کیا ہے۔

FOLLOW US