Wednesday November 27, 2024

سیاست کے بعد کرکٹ میں بھی عمران خان کو تبدیلی کا موقع ملنا چاہیے۔۔ نجم سیٹھی نے بھی وزیراعظم کی حمایت کردی

لاہور(ویب ڈیسک) سابق چیئر مین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اگر بورڈکوختم کرناچاہے تو شواہد کی بناءپر بورڈ کی چھٹی کروا سکتا ہے لیکن یہ شواہد کی بنا پر ہی ہوسکتاہے بصورت دیکر معاملات عدالتوں میں چلے جاتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ تمام اختیارات پی سی بی کے پاس ہیں جبکہ بورڈ کچھ اختیارات چیئر مین کودیتاہے، چیئر مین اپنے اختیارات استعمال کرتاہے اور کچھ کام کرنے کیلئے بورڈ کی طرف رجوع کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اگر بورڈکوختم کرناچاہے

تو شواہد کی بناءپر بورڈ کی چھٹی کروا سکتا ہے لیکن یہ شواہد کی بنا پر ہی ہوسکتاہے بصورت دیکر معاملات عدالتوں میں چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں ، اگر وہ کچھ تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو ان کوموقع میسر ہونا چاہئے لیکن اسکو جمہوری طور طریقے سے تبدیل کرنا چاہئے۔یاد رہے کہ کوئٹہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا 53 واں اجلاس اس وقت ہنگامی صورتحال کا شکار ہوا جب گورننگ بورڈ کے 7 میں سے 5 ارکان نعمان بٹ، شاہ ریز روکڑی، کبیر خان، شاہ دوست اور ایاز خان نے اجلاس میں پیش کیے جانےوالا ایجنڈا مکمل طور پر مسترد کردیا۔ان پانچوں اراکین نے بورڈ کا اجلاس 30 اپریل کو لاہور میں بلانےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق 4 ریجنز اور4 محکموں کےساتھ اجلاس منعقد کیا جائے،اراکین نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کے پی سی بی کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایم ڈی وسیم خان کی تقرری کو بھی چیلنج کردیا اور چیئرمین احسان مانی کی جانب سے وسیم خان کے اختیارات سے متعلق ایجنڈا پیش کر نے سے قبل ہی ماننے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ اجلاس میں 5 ارکان کا بورڈ کے ایجنڈے کو ماننے سے صاف انکار کا مطلب احسان مانی کےخلاف عدم اعتماد کے مترادف ہے۔پی سی بی گورننگ بورڈ میں یہ پہلا موقع ہے ،جب بورڈ اراکین چیئرمین پی سی بی کے فیصلوں کے آگے ڈٹے ہیں اور انہوں نے احسان مانی کے تمام فیصلے تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق ماضی میں ربڑ سٹیمپ کی حیثیت رکھنے والے ریجنز کے سربراہ اپنی کرسیاں ہلتی دیکھ کر پی سی بی کے سامنے ڈٹ گئے ہیں،پی سی بی سے ملنے والی گرانٹ سے اپنے ریجنز میں گراس روٹ لیول پر کام نہ کرنے والے ریجنز اب کرکٹ بورڈ کو نچلی سطح پر کام کرنے اور بہتری لانےکا مشورہ دے رہے ہیں۔

FOLLOW US