اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کا اہم ترین شہر دھماکے سے لرز اُٹھا ، ہر طرف چیخ وپکار ایک شخص جاں بحق ، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ۔۔۔جعفرآباد میں دھماکے کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں جہاں زخمیوں کو جیکب آباد منتقل کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی جہاں دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے، جبکہ علاقے کو بھی گھیرے میں لے کر مشکوک افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے
