Monday November 10, 2025

بھارت خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس یہ کھلاڑی موجود ہے ویرات کوہلی نے کس کا نام لے لیا، مداحوں کےلئے بڑی خبر

ممبئی(آئی ا ین پی) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سینئرکرکٹر مہندرا سنگھ دھونی کی بھرپور حمایت کر دی۔ویرات کوہلی نے کہاکہ بھارت خوش قسمت ہے کہ اسے ورلڈ کپ میں دھونی جیسا تجربہ کار وکٹ کیپر میسر ہوگا، ان کی موجودگی میں یقینی طور پر ہماری ٹیم کے ایک بار پھر چیمپئن بننے کا امکان روشن ہے۔کپتان نے کہا کہ دھونی کھیل کو بخوبی سمجھنے والے شخص ہیں، مجھے ہمیشہ ان کے مشوروں کی ضرورت پڑتی ہے۔