Thursday January 23, 2025

فضائی مسافروں کیلئے بُری خبر , قومی ائیر لائن نے کرایوں میں اتنا اضا فہ کر دیا کہ سفر کر نا مشکل ہو گیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان ائیر لائن پی آئی اے نے طیاروں میں موجود بلک ہیڈ سیٹوں کے کرائے میں اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے طیاروں میں موجود کشادہ سیٹوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پی آئی اے نے اندرونِ ملک پروازوں پروازوں کے لیے ہیڈ سیٹوں کے کرائے مین ایک ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ مسافروں کو اپریکا کا

سفر کرنے کے لیے ہیڈ سیٹ پر بیتھنے کے لیے 5ہزار روپے مزید ادا کرنا پڑیں گے جبکہ یورپ کے لیے ہڈ سیٹ کے کرائے میں 3ہزار روپے جبکہ خلیجی ممالک میں سفر کے لیے 2ہزار روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے۔ہیڈ سیٹیں تمام جہازوں مین موجود ہوت ہیں اور یہ طیارے مین موجود خاص خاص جگہوں پر ہوتی ہیں اور ان کی کشادگی باقی سیٹوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے اور مسافر ان سیٹوں پر زیادہ آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔ پاکستان ائیر لائن میں 777طیاروں میں 40جبکہ 320طیاروں میں 12بلک سیٹیں موجود ہوتی ہیں اور اب ان سیتوں پر اضافی کرایہ وصول کیا جائے گا۔ پی آئی اے کا ادارہ گزشتہ کئی برسوں سے خسارے میں جا رہا ہے لیکن اب اس ادارے کو منافع بخش بنانے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں جبکہ اس ادارے کی نجکاری کے حوالے سے بھی غور یا گا رہا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن نے پی آئی اے کو مدد فراہم کرنے کی پیش کشش بھی کر دی ہوئی ہے۔

FOLLOW US