Thursday January 23, 2025

میں نے سٹیزن پورٹل کس لئے بنائی تھی لوگوں کے مسائل حل کیوں نہیں ہورہے وزیر اعظم جلال میں آگئے،بڑوں بڑوں کو عہدوں سے ہٹا دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی جانے والی پاکستان سٹیزن پورٹل عوام کے مسائل کے حل میں پیش پیش، عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ، عوام کے لئے مشکلات کا باعث بننے والوں اور شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی ،پرائم منسٹر آفس میں قائم پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات سے غفلت برتنے اور انکا ازالہ نہ کرنے پر حکومت پنجاب نے بیوروکریسی کی بڑے پیمانے پر سرزنش اور معطلی کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق غفلت برتنے پر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گجرات اور ڈی جی خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اسکے علاہ اکتیس اسٹنٹ کمشنرز کو شو کاز نوٹس جبکہ بیس کو وارننگ لیٹر جاری کیے گئے ہیں۔ شہریوں کے مسائل حل کرنے پر اکہتر اسسٹنٹ کمشنرز کو تعریفی لیٹر جاری کیے گئے ۔ سیڑیزن پورٹل سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے ذریعے بیوروکریسی کی جانچ پڑتال حکمرانی کی بہترین مثال ہے۔

FOLLOW US