Saturday September 13, 2025

امریکی بمباری سے طالبان رہنما ر ذبیح اللہ کے مارے جانے کی اطلاعات

کابل (آئی این پی )افغانستان میں امریکی فضائیہ کی بمباری سے طالبان کے متعدد سینئر کمانڈر اور 17 جنگجو ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیارپورٹ کے مطابق گزشتہ رات صوبےننگرہار کےضلع شیرزاد میں امریکی فضائیہ نے بمباری کی۔رپورٹ کے مطابق امریکی حملے میں طالبان کا ننگرہارکیلئے شیڈوڈپٹی گورنر شیخ زرمحمد ، طالبان کاڈپٹی شیڈوڈسٹرکٹ چیف نوراللہ،سیدجان اور ذبیح اللہ ہلاک ہوئے۔امریکی حملے میں ضلع شیرزادکیلئے طالبان کاشیڈوجج مولوی محمدعالم،اسکابھائی، اور17 دیگر جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔امریکی حملے پر طالبان کا ردعمل تاحال نہیں آیاہے۔