Monday November 10, 2025

پاک بھارت میچ کے لئے کون سے الفاظ نامناسب ہیں شعیب ملک کا حیران کن بیان جاری

لاہور(آئی این پی ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کیلئے جنگ کا لفظ اچھا نہیں ، پیار دوریاں ختم کرتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ وقت سے بہت پہلے انگلینڈ جانے کا سو فیصد فائدہ ہوگا، ہر میچ کا پریشر ہوتا ہے ، ورلڈ کپ اسکواڈ میں آنے پر انتہائی خوش ہوں یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہوگا، امید ہے ورلڈ کپ

میں اچھی کارکردگی دکھاں گا، تنقید کرنے والوں کے ذاتی ایجنڈے بھی ہوتے ہیں، کھلاڑی پرایسا وقت بھی آتاہے جب وہ اپنا بہترین نہیں دے سکتا جب کہ پاک بھارت میچ کیلیے جنگ کا لفظ ہی اچھا نہیں ، پیار دوریاں ختم کرتا ہے۔قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخرزمان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے، نئے کھلاڑی بھی اچھی پرفارمنس دیں گے، ورلڈ کپ میں ہمارے پاس تجربہ کار کھلاڑی بھی ہیں، ہرمیچ میں بھرپور فائٹ کریں گے، بھارت کے ساتھ میچ کا اپنا مزہ ہے ، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ،اوپنر رنز کریں تو ٹیم کے لیے بہتر ہوتاہے۔بھارت کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ پاک بھارت میچ جنگ نہیں، دوسری ٹیموں کی طرح بھارت کا مقابلہ ہوگا ، انشااللہ شائقین کو ٹیم لڑتے ہوئے نظر آئے گی ، ورلڈ کپ میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ، ہر میچ سنجیدگی سے کھیلیں گے جب کہ اپنی صلاحیت کاسوفیصد دینے کی کوشش کروں گا، انفرادی طور پر کچھ میچز نہیں جتواسکا۔