Wednesday November 27, 2024

اسلام آباد میں وزرا کی برطرفیاں ، زرتاج گل بھی سامنے آگئیں ، کیا انکشاف کر ڈالا ؟ بڑی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر مملکت زرتاج گل نےوفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بہادر لیڈر ہیں وہی کابینہ میں رد و بدل کر سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے تقریب کے انعقاد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیا دے دیا۔ زرتاج گل کا کہنا ہے کہ عمران خان ایماندار اور بہادر لیڈر ہیں

، وہی کابینہ میں ردوبدل بھی کر سکتے ہیں،،وزیراعظم نے مرکز میں کسی کو نہیں چھوڑا تو کہیں اور بھی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔کپتان کو پتہ ہے کس کھلاڑی کو کہاں استعمال کرنا ہے۔زرتاج گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو مکمل اختیار حاصل ہے وہ جسے چاہیں اپنی کابینہ میں شامل کریں اور جسے چاہیں تبدیل کر دیں، ہمیں ان کے فیصلوں پر مکمل اعتماد ہے، وہ جو بھی کام کریں گے اس میں ملک و قوم کی بہتری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ ووٹ لے کر اقتدار میں آئے ہیں اور ملک و قوم کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف عمران خان کے پاس ہے اور وہ کام کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بارشوں کا نظام تبدیل ہو چکا ہے مگر ہمارے کسان آج بھی مون سون کی بارشوں کو دیکھ کر بیجائی کرتے ہیں انہیں اپنے روایتی طریقہ کاشت کو ترک کرکے موسمیاتی تبدیلی کو دیکھتے ہوئے فصلیں کاشت کرنی چاہئیں اور ہمیں انہیں یہ آگاہی دینا ہو گی وہ ایسا بیج بوئیں جس میں موسمیاتی برداشت کی صلاحیت زیادہ ہو۔ وزیر مملکت نے کہاکہ سیاحت کے فروغ کیلئے صاف ستھرا پاکستان لازم ہے تاکہ سیاحوں کے سامنے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا جا سکے، کلین اینڈ گرینپاکستان منصوبہ رویوں میں تبدیلی کی ایک مہم ہے جس کے ذریعے عوام میں یہ شعور پیدا کرنا ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا کرکے قومی فریضہ سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اس کا مقصد صرف پاکستان کو خوبصورت بنانا ہے۔

FOLLOW US