Thursday January 23, 2025

کم ظرف دشمن باز نہ آیا بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک اور جارحانہ اقدام کر ڈالا

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت نے کشمیر سے گذرنے والے تمام تجارتی راستوں کو بند کر دیا ۔ بھارت نے الزام لگایا ہے کہ راستے بند کرنے کا سبب پاکستان ہے کیونکہ پاکستان ان راستوں کے ذریعے غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل کر رہا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے اعلان کیا کہ وہ بھارتی اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے درمیان سرحد کے آر پار تجارت کو معطل کر رہا ہے۔ بھارت کا الزام ہے کہ اسے

غیر قانونی اسلحہ بھارت پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان خفیہ اطلاعات کی روشنی میں کیا گیا ہے جن کے مطابق اس سہولت کو غیر قانونی اسلحے، منشیات اور جعلی کرنسی سرحد پار پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان نے تنازعات کے باوجود دونوں ممالک کے زیر انتظام کشمیر کے دونوں حصوں کے درمیان تجارت کا سلسلہ بحال رکھا ہوا تھا۔

FOLLOW US