اسلام آباد (نیو زڈیسک )اسد عمر کو عہدے سے کیوں ہٹایا؟ عمران خان نے خاموشی توڑ دی ، دھماکے دار اعلان کر ڈالا ۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ میں بے بڑے پیمانے پر ردو بدل کرتے ہوئے کئی وزراءکے قلمدان تبدیل کر دیئے ہیں جن میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی شامل ہیں تاہم وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیاہے
۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے اس اقدام کے بعد میڈیا میں کافی ہنگامہ سا برپا ہے تاہم اب وزیراعظم نے اس پر خاموشی توڑ دی ہے اور فیسک بک پر پیغام جاری کر دیاہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ” کپتان میچ جیتنے کیلئے اپنے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرتا ہے ، پلیئرز کو نکالتا ہے اور متبادل لا تا ہے تاکہ قوم کیلئے جیت حاصل کر سکے ۔“دوسری جانب میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہعمران خان کی کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے لیکن اس میں وزیر خزانہ اور وزیر صحت کی تبدیلی کا ذکر موجود نہیں ہے بلکہ وہ بدستور اپنے عہدوں پر موجود ہیں ۔اسی طرح وزرا اور مشیران کی اس فہرست میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا نام شامل نہیں ہے۔علاوہ ازیں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں فواد چوہدری، غلام سرور خان، شہریار آفریدی اور اعجاز احمد شاہ کی وزارتوں کی تبدیلی کا ذکر موجود ہے۔