Wednesday November 27, 2024

بارشوں کا کریڈٹ عمران خان کو دینے والی زرتاج گل طوفانی بارشوں کا کریڈٹ کسے دیں گی؟

لاہور(نیوزڈیسک) وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے گذشتہ ماہ ملک میں ہونے والی بارشوں کا کریڈٹ کا وزیراعظم عمران خان کو دیا تھا۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے آپ سب دیکھ رہے ہیں کہ اس بار پاکستان میں بہت زیادہ بارشیں اور برفباری ہوئی ہے،اتنی زیادہ

تعداد میں بارشیں اور برفباری اس سے پہلے کبھی پاکستان میں نہیں ہوئی۔ مجھے پتہ ہے سوشل میڈیا پر اس کا کریڈٹ مجھے دیا جا رہا ہے لیکن میں اس کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو دوں گی۔اب جب گذشتہ ایک ہفتے سےسے پاکستان میں طوفانی بارشوں ہوئیں اور اس کے نتیجے میں کسان کی فصل تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔حالیہ بارشوں میں بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر روتے ہوئے کسانوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین بھی حکومت پر برس پڑے۔ وزیراعظم عمران خان نے 2015 میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں طوفانی بارشیں ہونے کے بعد ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بارشوں کے نتیجے میں جن کسانوں کی فصلیں تباہ ہوئیں، حکومت کو انہیں معاوضہ فراہم کرنا چاہئیے۔ ایک صارف نے عمران خان کو وہ ٹویٹ یاد دلاتے ہوئے اب وہی مطالبہ ملک کے موجودہ وزیراعظم عمران خان سے کیا ہے۔ ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ ملک میں بارشیں ہونے کی وجہ اچھے حکمران کا آنا ہے لیکن ا سکے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا ذمہ دار کون ہے اس کے علاوہ بھی کئی سوشل میڈیا صارفین نے زرتاج گل اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر کسانوں کے نقصان کا ازالہ کرنا چاہئیے۔

FOLLOW US