اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد کامرس کے شعبے میں کام کرنے پر دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق اسد عمر کا کہنا تھاکہ بطور وزیر خزانہ ان پر کام کا بوجھ کافی زیادہ تھا۔ اور وہ تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے جبکہ ان کا اصل شعبہ اور تجربہ بینکنگ اور کامرس کا ہے ۔ وہ اسی کی وزرات میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ۔ انھوںنے بتایا کہ عمران خان نے انھیں توانائی کے شعبے میںکام کرنے کی پیشکش کی تھی۔