Wednesday November 27, 2024

پریانکا گاندھی چور کی پتنی ہیں

نئی دہلی(آئی این پی)نتخابی مہم کے دوران ہی وفاقی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر اما بھارتی نے کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر ذاتی حملے کیے۔ کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی کو چور کی پتنی قرار دیا۔اما بھارتی سے جب سوال کیا گیا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں پریانکا گاندھی کے کیا اثرات

دیکھ رہی ہیں، تب انہوں نے دلیل سے جواب دینے کے بجائے پریانکا گاندھی کو ذاتی تنقید کا نشانہ بنایا۔اما بھارتی کا کہنا تھا کہ لوک سبھا انتخابات پر پریانکا گاندھی کے کوئی اثرات نہیں ہوں گے، وہ چور کی پتنی ہیں اور ان کے اثرات انتخابات پر نہیں پڑیں گے۔بھارتی نشریاتی ادارے نیوز 18کے مطابق بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کا آغاز رواں ماہ 11 اپریل سے ہوا تھا اور اب 18 اپریل کو اسی سلسلے میں دوسری بار ووٹنگ ہوگی۔لوک سبھا کے انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 7 مرحلوں میں 19 مئی تک ووٹنگ ہوگی۔پہلے مرحلے میں بھارت کی 20 ریاستوں اور وفاقی حکومت کے ماتحت علاقوں سے عوام نے 91 ارکان کا چنا کیا تھا۔اب 18 اپریل کو بھارت کی 13 ریاستوں اور وفاقی زیر انتظام کے حلقوں پر انتخابات ہوں گے اور 97 ارکان کا چنا ئوہوگا۔جن حلقوں میں تاحال ووٹنگ نہیں ہوئی، وہاں انتخابی مہم بھی جاری ہے، جس دوران سیاستدان ایک دوسرے کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کر رہے۔انتخابی مہم کے دوران ہی وفاقی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر اما بھارتی نے کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر ذاتی حملے کیے۔نیوز 18 کے مطابق اما بھارتی نے ریاست چھتیس گڑھ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی کو چور کی پتنی قرار دیا۔اما بھارتی سے جب سوال کیا گیا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں پریانکا گاندھی کے کیا اثرات دیکھ رہی ہیں، تب انہوں نے دلیل سے جواب دینے کے بجائے پریانکا گاندھی کو ذاتی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اما بھارتی کا کہنا تھا کہ لوک سبھا انتخابات پر پریانکا گاندھی کے کوئی اثرات نہیں ہوں گے، وہ چور کی پتنی ہیں اور ان کے اثرات انتخابات پر نہیں پڑیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام پریانکا گاندھی کو ایک چور کی پتنی کے طور پر دیکھ رہا ہے اور ان کی اس سے زیادہ اہمیت نہیں۔

FOLLOW US