Sunday November 9, 2025

اب پا کستان کو ورلڈ کپ جیتنے سے کو ئی نہیں روک سکتا کیو نکہ وزیراعظم عمران خان کا ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریوں کی نگرانی کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کا ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریوں کی نگرانی کرنے کا فیصلہ، جمعہ کے روز عمران خان قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے، کھلاڑیوں کو ورلڈکپ کیلئے مشورے بھی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ کی تیاریوں کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم سے انگلینڈ

روانگی سے قبل ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان جمعہ کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان قومی کرکٹرز کو خصوصی مشورے بھی دیں گے۔ جبکہ وزیراعظم دورہ انگلینڈ اور ورلڈکپ کے دوران بھی قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر مسلسل نظر بھی رکھیں گے۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان ایک روز میں کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ اور ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کے بعد قومی ٹیم کچھ پریکٹس میچز بھی کھیلی گی، جبکہ عالمی کپ کیلئے قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے کرے گی۔