Wednesday November 27, 2024

چین اور بھارت پھر آمنے سامنے ،بھارت کی سرحد پر انفرا اسٹرکچر کی تیاریاں شروع، تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین پاکستان کا دوست ہے جو ہر مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ نہ صرف کھڑا ہوتا ہے بلکہ پاکستان کو ہر ممکن حد تک مدد بھی فراہم کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت کو یہ دوستی ایک آنکھ نہیں بھاتی ، تاہم اب بھارت نے چین کے ساتھ سرحد پر سرگرمیاں بڑھانے کے لیے انفرا اسٹرکچر کی تیاریاں شروع کرد ی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھرڈھٹائی سے چین کے ساتھ متنازعہ بارڈر پر انفراسٹرکچر کی تعمیر کی تیاریاں شروع کردیں۔ بھارت چین کے ساتھ سرحدوں پر سڑکیں، سرنگیں اور زیر زمین راستے بنائے گا

تاکہ گشت کی سرگرمیاں بڑھا سکے اور اسلحہ، میزائل اور دیگر اسلحہ کی تنصیب تیز ی سے کر سکے ۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی زیر صدارت فوجی کمانڈروں کی کانفرنس میں بھی اس حوالے سے غورکیا گیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دنوں میں چین نے پاک بھارت سرحد پر اپنے فوجی دستے تعینات کر دئے تھے۔ یہ اقدام پاک چین اقتصادی راہداری میں کوئلے کی کان کنی کے پراجیکٹس کو درپیش خطرات کے پیش نظر کیا گیا ، اس پراجیکٹ کو پاکستان کے مقامی افراد کی جانب سے بھی کافی مزاحمت کا سامنا ہے۔ غیر ملکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورسز نے بھی سرحد کے قریب چین کے فوجی دستوں کی نقل وحرکت دیکھی۔چین کی جانب سے فوجی دستے پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقہ میں تعینات کیے گئے تھے جو پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ سرحد سے 90 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔اس حوالے سے بھارت کے ایک انٹیلی جنس افسر نے بھی بیان دیا تھا کہ انہوں نے پاک بھارت سرحد پر چین کے فوجی دستوں کی نقل و حرکت دیکھی ہے۔ تاہم اب بھارت نے بھی چین کے ساتھ سرحد پر سرگرمیاں بڑھانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

FOLLOW US