Wednesday November 27, 2024

موسلادھار بارشوں کے بعدمدینہ منورہ پرکس چیز نے دھاوا بول دیا؟حرم کوبھی محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی تدابیر

مدینہ منورہ(این این آئی )موسلادھار بارشوں کے بعدمدینہ منورہ پرکس چیز نے دھاوا بول دیا؟حرم کوبھی محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی تدابیر۔۔۔سعودی عرب میں موسلا دھار بارشوں کے بعدمدینہ منورہ کے مختلف علاقوں پر جھینگروں کے لشکروں نے دھاوا بول دیا ہے اور سعودی حکام ان سے نجات حاصل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے مکہ میں جھینگروں کی ایک بڑی تعداد نے حملہ کردیا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے مدینہ منورہ شہر کے اطراف میں جھینگروں کی بڑی تعداد کے پائے جانے کی مختلف ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ مدینہ منورہ میونسپلٹی حکام نے کہا کہ شہر بھر میں جھینگروں سے نجات پانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ حکام کے مطابق مدینہ منورہ میں تاریخی علاقوں سمیت شہر بھر کے 107محلوں میں سپرے کرنے کا اہتمام کیا گیاہے۔ دوسری طرف مسجد نبوی کی انتظامیہ نے حرم کو جھینگروں سے پاک رکھنے کیلئے خصوصی تدابیر اختیار کی ہیں جس کے تحت 30سے زیادہ گاڑیاں مختص کی گئی ہیں جو مختلف اوقات میں اسپرے کرتی رہتی ہیں۔

FOLLOW US