Sunday November 9, 2025

یونس خان کب کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ہیں سابق کرکٹر نے اعلان کر دیا

لاہور(آئی این پی)سابق کپتان یونس خان نے جونیئر کرکٹرز کی سلیکشن سمیت کوچنگ کی مشروط ذمہ داری قبول کا عندیہ دے دیا، ایم ڈی وسیم خان سے ملاقات میں کہا کہ بااختیار بنایا جائے تو سوچا جا سکتا ہے۔کراچی میں پی سی بی کے ایم ڈی کی لیجنڈری یونس خان سے ملاقات ہوئی جس میں سابق کپتان نے جونیئر کرکٹرز کا شعبہ سنبھالنے کیلیے شرط رکھ دی۔ ذرائع کے مطابق یونس خان نے مطالبہ کیا کہ اگر

انہیں ہیڈکوچ، چیف سلیکٹر جہاں انہی کی مرضی کی سلیکشن کمیٹی بھی ہو تو وہ جونیئر کرکٹرز کی ذمہ داری لے سکتے ہیں۔یونس خان نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جونیئر کرکٹرز کے تمام کیمپ کراچی میں لگیں گے، قومی جونیئر کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا معاہدہ آئندہ ماہ ختم ہو گا۔