کراچی (ویب ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوگیا ، س کے بعد ڈالر کی نئے ریٹ 141 روپے 60 پیسے میں ٹریڈنگ ہوتی رہی تاہم انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا۔روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے تگڑا ہونے لگا،اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 20 پیسےسستا ہو گیا ۔جس کے باعث نیا ریٹ 139 روپے 60 پیسے مقرر ہوا۔ تاہم انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا اور 141 روپے 95 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا۔تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال
بہتری کی جانب گامزن ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 2 ارب 30 کروڑ کے اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی 3 ارب ڈالر ملنے کا قوی امکان ہے جس سے ادائیگیوں کے توازن میں مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔ اس سے قبل ایک یہ بھی خبر تھی کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اڑھائی روپے سستا ہو گیا، نئے ریٹ کے تحت 143 روپے 50 پیسے پر لین دین ہونے لگا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ روپے کی مزید قیمت نہیں گرے گی۔روپے کی قدر میں مزید کمی نہ آنے کیاسٹیٹ بینک کی یقین دہانی اور وزیرخزانہ اسد عمر کا ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ نہ ہونے کا بیان ڈالر کے سٹے بازوں کے لئے تابوت کی آخری کیل ثابت ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اڑھائی روپے سستا ہو گیا اور 143 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر لین دین ہونے لگا۔ اور اب یہ خبر ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوگیا ، س کے بعد ڈالر کی نئے ریٹ 141 روپے 60 پیسے میں ٹریڈنگ ہوتی رہی تاہم انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا۔ اور اب یہ خبر آئی ہے۔