Wednesday September 17, 2025

دودھ کی قیمت میں 10نہیں، 20 بھی نہیں بلکہ کتنے روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا نئے ریٹ جاننے سے پہلے اپنا دل ہاتھوں میں تھام لیں

کراچی(آئی این پی ) ڈیری فارمرزنے دودھ کی قیمت میں یک دم 23 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان کردیا،عمل درآمد کی صورت میں تازہ دودھ 120 روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرزنے غیرسرکاری طورپردودھ کی قیمت میں یک دم 25 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان کردیا۔ عمل درآمد کی صورت میں تازہ دودھ 120 روپے فی

لیٹرفروخت ہوگا۔ڈیری فارمرز ایکشن کمیٹی نے کہا کہ بھینس، چارہ، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث اضافہ ناگزیر تھا، قیمت پرنظرِثانی کے لئے متعدد بار انتظامیہ کو تحریری درخواستیں دی گئیں، ڈیری فارمنگ کی پوری صنعت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ڈیری فارمرز نے کہا کہ شہری انتظامیہ اورعوام کے تمام ردعمل کا سامنا دکانداروں کوکرنا پڑتا ہے اوررمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کو پریشان کرکے بددعائیں نہیں لیں گے۔ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کے رہنما شاکر عمر کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمت سے متعلق بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی جس کے بعد مڈل مین کو فی کلو دودھ 108 روپے میں بیچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کے رہنما نے کہا کہ مڈل مینز کو 85 روپے لیٹر میں دودھ فروخت کررہے تھے تاہم اب دودھ کی قیمت میں اضافے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔شاکر عمر کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ، چارے اور دیگر اخراجات میں اضافے کے بعد دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا، مڈل مین اور دکان دار فیصلہ کریں کہ دودھ کے نرخ کب بڑھائیں گے۔