لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین کہتے ہیں کہ سابق وزرا اور بڑے سیاستدانوں سمیت 500بڑے بڑے نام اربوں روپے کی بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ مسلم لیگ ( ن) کے ایم این اے روحیل اصغر کا گیس کا بل 12 ہزار آ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ اب روحیل اصغر کا گیس بل ماہانہ ایک کروڑ سے زائد آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی
ایم این اے اور سابق وفاقی وزیر بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے ہیں۔ حنا ربانی کھر کا بجلی چوری کیس دو سال سے اسٹے آرڈر پر ہے۔ پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر بھی گیس بل کی نادہندہ ہیں۔حنا ربانی کھر نے پچھلے دو سال سے اسٹے آرڈر لے رکھا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ 40 ارب روپے کی بجلی چوری روکی گئی ہے، بجلی کے محکمے کے 500 افراد پر بجلی چوری کے مقدمے چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے مطابق (ن )لیگ کے کچھ سینئر رہنما میگا کرپشن مقدمات میں ملوث ہیں۔ 19سے 20 فیصد گیس چوری ہورہی ہے۔ گیس چوری میں بڑے بڑے نام ملوث ہیں، خواجہ آصف اور احسن اقبال اور دیگر لوگ بڑی کرپشن میں ملوث ہیں۔شریف فیملی سے متعلق نئے نئے انکشافات ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کا منی لانڈرنگ کا طریقہ ایک ہی تھا،اللہ تعالیٰ کے بعد عوام کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری 5 ملین ڈالر واپس کریں تومہنگائی نہیں ہوگی۔لگتا ہے نوازشریف اور آصف زرداری ایک ہی طرز پر چل رہے ہیں۔ ہم ان کے پیسے نہیں مانگ رہے صرف پاکستان کا لوٹا ہوا پیسا پانگ رہے ہیں