کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ میں حصہ لینے والے ممکنہ کھلاڑیوںکے نام بتادیے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا تاحال اعلان نہیں ہوا، تاہم 3 کھلاڑیوں کی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں شرکت یقینی ہوگئی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران ان
3 کھلاڑیوں کے نام بھی بتا دیے۔ سرفراز احمد نے حسن علی، فخر زمان اور امام الحق سے امیدیں باندھ لی ہیں۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ حسن علی نے پی ایس ایل میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور امید ہے کہ امام الحق اور فخر زمان ورلڈکپ میں بطور اوپنر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔محمد عامر بھی ایک اچھا فاسٹ بائولر ہے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ کچھ سیریز میں وہ وکٹیں حاصل نہیں کر پا رہا۔ سرفراز احمد مزید کہتے ہیں کہ محمد حسنین بھی ایک اچھا فاسٹ بائولر ہے تاہم اسے مزید پالش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک کے لیے بہتر کارکردگی دکھا سکے، اسے اپنی سپیڈ کی بجائے اپنی لائن اینڈ لینتھ کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ جبکہ شعیب ملک سب سے سینئر ترین کھلاڑی ہیں اور میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کو ان کی ضرورت ہے