Wednesday November 27, 2024

خانہ کعبہ میں کتنی زبانوں میں قرآن کے تراجم اور کتنے نسخے موجود ہیں

دور حاضر میں خانہ خدا میں جدید ترین سہولتیں مہیا کی جاچکی ہیں ۔عبادت اور قرآن پاک کی تلاوت کے لئے ہر قوم کے لوگوں کے لئے انکی زبانوں میں کتاب کی صورت ا ور ڈیجیٹل نسخے مہیا کرکے سعودی حکومت نے عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔اس وقت مسجد الحرام میں دنیا بھر سے آنے والے مسلمانوں کے لئے 72مختلف زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم فراہم کئے گئے ہیں ۔

سمارٹ فون کے ذریعے قرآن پاک ڈاؤن لوڈ کرنے کی بھی سہولت دی گئی ہے ۔ ایسی طرح ترجمہ پر مبنی وائس اوور کے ساتھ بھی قرآن مجید ڈاؤن لوڈکرنے کی سہولت دستیاب ہو گی۔ علی حامد النجفی کے مطابق ان زبانوں میں سنہالی ، تنگو ،سومالی اور چینی زبان کے تراجم بھی شامل ہیں ۔مسجد الحرام میں قرآن پاک رکھنے کے لئے موجود شیلفوں کی تعداد دوگنی کر دی گئی ہے ۔ اب بیت اللہ میں رکھے 4ہزار شیلفوں میں قرآن پا ک کے 9لاکھ 50ہزار دستے مو جود ہیں ۔ خصوصی حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے 2ہزار کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں تاکہ مسجد الحرام میں آنے والے ہر فرد کی حفاظت یقینی بنائی جائے ۔

FOLLOW US