پنجاب(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف نے اسی سال انتخابات کروانے کا اعلان کردیا ، مزید تفصیلات لنک میں ۔۔۔وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروا دیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پنجاب بہت بڑا صوبہ ہے اس لیے سب لوگوں کی شکایات سننا آسان کام نہیں اسی لیے اس سال بلدیاتی انتخابات کروا کے صوبے بھر میں بلدیاتی نمائندے مقرر کر دیے جائیں گے
جو اپنے لوگوں کے مسائل سنیں گے اور اور ان کو حل کرنے میں شہریوں کی مدد کریں گے۔ نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کھیلوں میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور انکی خواہش ہے کہ ہر شہر میں گراؤنڈ موجود ہوں اور تمام کھیلوں کو ترقی دی جائے۔ وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ بلاول ابھی نا سمجھ ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ اثاثے کہاں سے بنائے۔ نعییم الحق نے کہا کہ نیب حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے قانون کے مطابق گئی لیکن انہوں نے دو دن تک مزاحمت کی اور تماشا ان کے گھر کے اندر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے نیب کو کوئی احکامات نہیں دیے جارہے۔