Monday January 20, 2025

الیکشن کے نزدیک ۔۔ پاک فوج نے مودی سرکاری اور بھارتی فوج کو وارننگ دے دی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج ایک پیشہ ورانہ فورس ہے، ہم بلاوجہ ڈھول نہیں پیٹتے، بھارت کے جھوٹ بے نقاب کرنے کیلئے ہمارے پاس بہت ثبوت ہیں، پاک فوج نے جھوٹ پر جھوٹ بولنے والی مودی سرکاری اور بھارتی فوج کو وارننگ دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ایک اور ناقابل تردید ثبوت پیش کرکے بھارت کی جانب سے پاکستانی ایف 16 طیارے کو مار گرانے کا جھوٹ بے نقاب کردیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرائے گئے بھارتی طیارے کے تمام میزائل ٹھیک حالت میں ہیں۔ اگر پاکستانی طیارہ کو نشانہ بنایا گیا ہوتا تو بھارتی طیارے مگ 21 کیساتھ میزائل موجود ہی نہ ہوتے۔ سچ یہ ہے کہ بھارتی طیارے مگ 21 کے ساتھ 4 میزائل موجود تھے، تاہم بھارتی پائلٹ ابھی نندن ان چاروں میزائلوں میں سے ایک بھی میزائل فائر نہ کر سکا۔ پاک فوج نے تمام چاروں بھارتی میزائل میڈیا کے سامنے پیش بھی کر دیے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے جھوٹ پر جھوٹ بولنے والی مودی سرکار اور بھارتی فوج کو وارننگ بھی دی ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج ایک پیشہ ورانہ فورس ہے، ہم بلاوجہ ڈھول نہیں پیٹتے۔ لیکن یاد رکھیں کہ بھارت کے جھوٹ بے نقاب کرنے کیلئے ہمارے پاس بہت ثبوت ہیں۔ اس سے قبل امریکہ کی جانب سے بھارت کا پاکستان کا ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ جھوٹ قرار دیا گیا، اس پر بھی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ردعمل دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ سچ ہمیشہ غالب آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے بھارت سچ بولے۔ جھوٹے دعوں کی بجائے بھارت اپنی جانب ہونے والے نقصان کا بتائے۔ بھارت یہ بھی بتائے کہ پاکستان نے دوسرا طیارہ بھی گرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ سچ کی فتح ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطہ امن ، ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے۔یاد رہے کہ آج صبح امریکہ نے پاکستانی ایف سولہ طیارے کو نقصان پہنچانے کے بھارتی دعوے کی قلعی کھول دی۔ اس بات کا انکشاف امریکی جریدے ”فارن پالیسی” نے اپنی تازہ رپورٹ میں کیا۔ بھارت کی جانب سے تسلسل کے ساتھ عالمی برادری کو گمراہ کیا جارہا تھا کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کا مقابلہ جے ایف تھنڈر کے بجائے ایف -16 طیاروں سے کیا تھا۔ لیکن فارن پالیسی میگزین کی ایک رپورٹ نے بھارت کو شٹ اپ کال دے دی۔ رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے

سے کہا گیا کہ بھارت نے پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرایا۔ فارن پالیسی میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو آکر ایف 16 گننے کی پیشکش کی تھی جس کے بعد امریکی اہلکاروں نے پاکستان کے ایف 16 طیارے گنے ہیں اور ان کی تعداد پوری ہے۔ امریکی عہدے داروں نے فارن پالیسی کو بتایا کہ بھارت نے جھوٹ بول کر عالمی برادری کو گمراہ کیا، ایف سولہ طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق پاکستان پر ایف 16 طیاروں کو استعمال کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔

FOLLOW US