Monday January 20, 2025

بہاولپور کے نوجوان نے 40ہزار روپے میں گاڑی تیار کر لی۔۔ منی جہازبنانے والےنوجوان کی گرفتاری کے بعد منی کاربنانے والے محنت کش کوبھی گرفتاری کاڈر

بہاولپور (ویب ڈیسک) بہاولپور کے ذہین مکینک نے 40ہزار روپے میں گاڑی تیار کر لی۔پاکپتن میں آٹھویں پاس محنت کش نے طیارہ بنایا تو بہاولپور میں مکینک نے موٹر سائیکل نے انجن سے شاہکار تیار کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق بڑھتی مہنگائی میں گھٹتے وسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بہاولپور کے 27 سالہ مکینک نے کم لاگت میں 4نشستوں والی گاڑی تیار

کر کے کمال مہارت کا مظاہرہ کر دیا۔محمد نصیر نامی شخص بنائی گئی گاڑی میں موٹرسائیکل کا انجن نصب کیا گیا ہے۔4 افراد کی گنجائش رکھنے والی اس انوکجی منی کار کی لاگت صرف 40 ہزار روپے ہے۔با صلاحیت مکینک کو اس کی تیاری میں 6 ماہ لگے۔محمد نصیر نے اس شوق کو پورا کرنے کے لیے اپنا پیٹ کاٹ کر بچت کی اور کبھی دو،تین سو رو کبھی پابچ سو روپے بچا کر بالاآخر یہ کار بنا لی۔ستر سی سی موٹر سائیکل کے انجن سے گاڑی بنا دینا کوئی آسان کام نہیں ہے۔بے شک محمد نصیر حکومتی سطح پر پزیرائی کا مستحق ہے۔تاہم یہاں پر محمد نصیر کا کہنا ہے کہ مجھے ڈر لگ رہا ہے کہ پولیس مجھے گرفتار نہ کر لے۔کیونکہ پاکپتن میں منی جہاز بنانے والے نوجوان کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔خیال رہے محمد فیاض کو31 مارچ کواس کا اپنا بنایا ہواجہاز اڑانے کی کوشش کرنے پر پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کا جہاز بھی قبضے میں لے لیا تھا۔تاہم اگلے ہی روز عدالتنے محمد فیاض کو تین ہزار روپے جرمانہ کرکے رہا کردیا تھا۔ بینک سے قرض لے کر اور اپنی زمین فروخت کرکے اپنی مدد آا پ کے تحت چھوٹا جہاز بنانے والے

محمد فیاض نے حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ اس کا جہاز اسے واپس کیا جائے۔ ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کی ہدایت پر پولیس نے جہاز واپس کر دیا جس پر محمد فیاض کا کہنا ہے کہ وہ اپنا تیار کردہ جہاز واپس ملنے پر بے حد خوش ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن ٹیم جہاز کے جائزے کے ساتھ محمد فیاض سے بھی ملے گی۔

FOLLOW US