Wednesday October 23, 2024

پاک بھارت کشیدگی میں کمی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستانی فضائی حدود میں مغربی روٹ بھارتی ائیر لائنز سمیت تمام کمرشل پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی آنے لگی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود میں مغربی روٹ بھارتی ائیر لائنز سمیت تمام کمرشل پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔نئی دہلی سے فرینکفرٹ کے لیے انڈیا

کی پرواز پاکستانی حدود سے گزر کر ایران میں داخل ہوئی۔ نئی دہلی سے انڈیا کی پرواز بلوچستان سے ایران کی جانب چلی گئی۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا تھا جس کے بعد 9 مارچ کو پاکستان کی فضائی حدود بھارت کے علاوہ تمام پروازوں کے لیے کھول دی گئی تھیں۔ گذشتہ ماہ کے پہلے ہفتے کے آغاز میں محدود پیمانے پر فضائی آمدورفت شروع ہوئی تھی لیکن مکمل طور پر فضائی آپریشن شروع نہیں ہو سکا تھا جس کی وجہ پاک بھارت کشیدگی تھی۔ لیکن 9 مارچ کو پاکستان سول ایوی ایشن حکام نے اعلان کیا کہ پاکستان کی فضائی حدود تمام دنیا کی پروازوں کے لیے کھول دی گئی ہے البتہ بھارت کی طرف سے کوئی پرواز پاکستان میں داخل نہیں ہو سکتی۔ نہ ہی پاکستان سے کوئی پرواز بھارت کے راستے کسی بھی ملک کے لیے جائے گی جس کی وجہ سے ائیر انڈیا کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا جبکہ سفر لمبا ہونے کی وجہ سے نہ صرف بھارت سے مغربی ممالک کے سفر کے دورانیے میں اضافہ ہوا بلکہ ٹکٹس بھی مہنگی ہو گئیں۔ اس تمام صورتحال میں بھارتیائیرلائن ائیرانڈیا کا بھی سخت

نقصان ہوا۔کیونکہ مغربی ممالک کو جانے والی تمام بھارتیپروازیں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔تاہم آج پاکستانی فضائی حدود میں مغربی روٹ بھارتی ائیر لائنز سمیت تمام کمرشل پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

FOLLOW US